اردو

urdu

ETV Bharat / state

Elderly Man's body found کولگام میں معمر شخص کی لاش برآمد - کولگام میں نالہ ویشیو سے لاش برآمد

کولگام کے کھڈونی علاقے میں نالہ ویشیو سے معمر شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت 65 سالہ نذیر احمد صوفی ولد ثنا اللہ صوفی ساکن چیر ہامہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

elderly-man-body-found-in-kulgam
کولگام میں معمر شخص کی لاش برآمد

By

Published : Jul 31, 2023, 5:28 PM IST

کولگام میں معمر شخص کی لاش برآمد

کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈوانی علاقے میں واقع ویشو نالہ میں پیر کے روز ایک بزرگ شخص کی لاش پُٖر اسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب علاقہ میں ایک بزرگ شخص کی لاش پُر اسرار حالت میں ملی۔بتایا جا رہا ہے کہ کچھ مقامی لوگوں نے لاش کو ویشو نالہ میں دیکھا تو وہ کافی سہم کر رہ گئے اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو بازیاب کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔متوفی کی شناخت 65 سالہ نذیر احمد صوفی ولد سون اللہ صوفی کے طور پر ہوئی ہے جو کولگام چرہامہ علاقے کے رہنے والے تھے۔
پولیس نے لاش کو قانونی اور طبی لوازمات کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں پر اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد پولیس لاش کو متعلقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔


مزید پڑھیں:Unidentified dead body found in Pahalgam: پہلگام میں عدم شناخت لاش برآمد


دوسری جانب پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے معمر شخص کی موت کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی اور اس رپورٹ کی بنیاد پر ہی مزید تحقیقات کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details