کولگام (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں منگل کو جموں کشمیر پولیس نے ایک اور منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سروے نمبر 622 کی دس مرلہ اراضی پر تعمیر مکان کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 68 ایف (2) کے تحت قرق کیا گیا ہے۔ کولگام پولیس نے مکان کے باہر اس ضمن میں ایک نوٹیفیکیشن چسپاں کی ہے جس کی رو سے اس مکان کے خریدنے اور بیچنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے مطابق ملزم منشیات فروش - جس کی جائیداد ضبط کی گئی ہے - کی شناخت برکت اللہ میر ولد محمد عبداللہ میر سے ہوئی ہے جس بچرو کولگام کا رہائشی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کولگام میں پیر کے روز بھی ایک اور منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد، دو منزلہ رہائشی مکان، این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی 68 ایف (2) کے تحت ضبط کی گئی تھی۔