کولگام پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران قاضی گنڈ میں ایک ناکہ پر چیکنگ کے دوران ایک سیب سے بھری ٹرک سے 347 کلو گرام فُکی ضبط کیا ہے۔ اس ٹرک کا نمبر جے کے 13 بی 2135 ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ قاضی گنڈ پولیس ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک ناکہ پارٹی نے پولیس اسٹیشن کے نزدیک ایک ٹرک کی تلاشی لی جس میں کئی کوئٹنل فکی برآمد کی گئی۔ادھر ایس ڈی پی او قاضی گنڈ افتخار طالب نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا کہ 'منشیات مخالف کارروائی میں گزشتہ مہینے میں آٹھ ایف آئی آر کے تحت پندرہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کی گئی۔'