کولگام: منشیات فروشوں کے خلاف شکنجے کو مزید کستے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی گاؤں میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کر دیا۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضبطی/منسلکی مہم کے تحت جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی کیموہ گاؤں میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کیا۔
کولگام میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق:پولیس
Drug Peddlers Property Attached کولگام پولیس نے معشوق احمد شیخ ساکن کھڈونی کیموہ نامی منشیات فروش کے دو منزلہ رہائشی مکان کو این ڈی ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت منسلک کردیا گیا۔
کولگام میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق:پولیس
Published : Jan 15, 2024, 4:05 PM IST
مزید پڑھیں:
بیان کے مطابق یہ آپریشن کولگام پولیس کے منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ کے لئے پر عزم ہونے کا عکاس ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے بھی پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔
(یو این آئی)