کولگام:منیشات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 5.65 کلو نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 5.65 کلو گرام بھنگ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔منشیات فروش کی شناخت الطاف احمد ننگرو ساکن بدرو کے بطور کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے راجباغ علاقہ میں پولیس نے 70 کروڑ مالیت کا ہیروئن کو ضبط کیا ہے۔اس دوران پولیس نے منشات اسمگلروں کے قبضے سے گیارہ لاکھ 82 ہزار پانچ سو روپیہ نقدی بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس نے اس منشیات اسمگلرنگ کیس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ کشمیر پولیس کے آے ڈی جی پی کے مطابق ضبط کیا گیا منشیات پاکستان سے آیا تھا۔