تفصیلات کے مطابق کولگام پولیس کے ذریعہ تیار کی گئی ایک خصوسی ٹیم نے معلومات پر تیزی سے عمل کرتے ہوئے ، ایس ایچ او کولگام انسپکٹر شری ڈیوندر سنگھ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سپورٹس اسٹیڈیم کولگام کے قریب ایک خصوصی ناکا بچھایا، جس میں دو مشتبہ افراد کو روک لیا گیا اور جن کی تحویل سے نشیلی چیزیں برآمد کی گئی۔
پولیس پریس نوٹ کے مطابق چیکنگ کے دوران دانش احمد آہنگر ولد غلام نبی آہنگر اور ان کا ایک اور ساتھی عادل احمد گنائی ولد منظور احمد گنائی کی تحویل سے 60 گرام چرس، براؤن شوگر مائع شکل میں دو انجیکشن سوئیاں 03 گرام برآمد کی۔
دانش احمد آہنگر کا تعلق کولگام کے ریشی پورہ گاؤں سے ہے جبکہ عادل احمد ریشی پورہ کولگام کا رہنے والا ہے۔ دونوں ملزمین کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے این ڈی پی ایس کے ایٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 1515/2020 تھانہ کولگام میں درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔