کولگام:جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع کولگام میں ڈسٹرکٹ اسکل کمیٹی اور آئی ٹی آئی کالج کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک ’’میگا پلیسمنٹ میلہ‘‘ منعقد کیا گیا۔ مختلف علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے جاب فیئر میں یونین ٹیریٹری کی آٹھ کمپنیوں نے حصہ لیا۔ روزگار میلہ میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ Mega Placement Mela in kulgam
جاب فیئر کے دوران سینکڑوں طلبہ انٹرویوز کے لیے حاضر ہوئے جب کہ 300 سے زائد امیدواروں کا رجسٹریشن کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین اور ڈی ڈی سی ممبر محمد افضل نے تقریب کی صدارت کی۔ ڈی سی نے کہا کہ ’’سرکاری ملازمت دن بہ دن سکڑتی جا رہی ہے اور ملازمت کے مواقع بہت محدود ہیں۔‘‘ ضلع ترقیاتی کمشنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آکر اس پلیسمنٹ ڈرائیو سے مستفید ہو جائیں۔ Job Fair in South kashmir