محکمہ امپلائمینٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر کولگام کی جانب سے آج بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں میں مرکزی مالی معاونت والی اسکیم "ممکن " کے تحت کمرشیل گاڑیاں تقسیم کی۔ مختلف بینکوں کی طرف سے مالی مدد کے ذریعے یہ اسکیم چلائی جارہی ہے تاکہ نوجوان خود روزگار کمانے کے قابل بن جائیں۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر امپلائمینٹ کمشنر نثار احمد مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے مستحقین میں گاڑیاں تقسیم کی۔