کولگام میں 24 اپریل 2020کو تھانہ یاری پورہ انچارج پولیس چوکی فریسل کو اطلاع ملی تھی کہ ایک پولیس کانسٹیبل سرتاج احمد اتو ولد غلام محمد اتو ساکنہ شرپورہ فریسل کو کچھ نامعلوم بندوق برادروں نے اغوا کرلیا ہے۔
اطلاعات پر تیزی سے کاروائی کرتے ہوئےکولگام پولیس نے کھارپورہ فریسل میں سیکیورٹی کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن شروع کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران سنٹرو گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے 02-9795 ہے، کو روکا گیا۔ روکے جانے پر گاڑی میں بیٹھے عسکریت پسند باہر آئے اور سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی کی گئی اور دونوں عسکریت پسندوں کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔