اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: سڑک کی تعمیر کے لئے احتجاج

دمحال ہانجی پورہ کے کھوسہ پورہ چک رمبیر پورہ میں سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں۔

By

Published : Aug 20, 2020, 10:14 AM IST

demonstration
demonstration

کولگام ضلع ہیدکواٹر سے بیس کلومیٹر فاصلے پر دمحال ہانجی پورہ علاقے میں کھوسہ پورہ چک رمبیر پورہ کے لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ کی لاپروائی کی وجہ سے سڑک کی حالت خستہ ہے اور اس کے باعث انہیں پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

کولگام: سڑک تعمیر کے لئے مظاہرہ

2008 میں متعلقہ محکمہ نے چک رمبیر پورہ سے کھوسہ پورہ تک تین کلو میٹر والی سڑک کو ہموار کر کے بولڈر بچھا کر لوگوں کے چلنے پھرنے کے قابل بنایا تھا لیکن تب سے متعلقہ محکمہ نے اس سڑک کی حالت کا نہ ہی جائزہ لیا اور نہ ہی اس کا کام کرایا گیا۔

دمحال ہانجی پورہ کے کھوسہ پورہ چک رمبیر پورہ میں سڑک کی خستہ حالی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارہ سالوں سے وہ مسلسل انتظامیہ سے سڑک تعمیر یا اس کی مرمت کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن محکمہ اس جانب توجہ نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف موسم میں تو ہم لوگ اس راستے پر چل پاتے ہیں لیکن موسم کے خراب ہوتے ہی یہاں پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے ایل جی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سڑک کی تعمیر کے متعلق فیصلہ لیں تاکہ گاؤں والوں کو سہولت مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details