کولگام:’’گیٹ وے آف کشمیر‘‘ کہلانے والے قاضی علاقے کے مین مارکیٹ میں ناقص ڈرینیج سسٹم سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہونے کے سبب گندا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ہے جس کے سبب یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں، راہگیروں سمیت مقامی دکانداروں کو گونا گوں مشکلات سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔ Defunct Drainage System Irks Quazigund Residents
مقامی دکانداروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر جمع گندا پانی راہگیروں خصوصاً دکانداروں کے لئے سوہان روح بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے اٹھنے والی عفونت کے سبب خریدار مقامی دکانوں پر جانے سے پرہیز کرتے ہیں، جس سے دکانداروں کو مالی نقصان سے جوجھنا پڑتا ہے۔