کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام کے رہنے والے رامبن سڑک حادثے میں جان بحق ہوئے سرفراز احمد کی لاش جب ان کے آبادی گاؤں پونیوہ پہنچ گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔ مردو زن سینہ کوبی کرنے لگے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان کے نماز ضانازہ میں شرکت کی۔ وہیں مقامی پولیس ودیگر کئی سکیورٹی ایجنسیوں نے بھی ان کی تدفین میں شرکت کی اور ان کی تدفین کو سرکاری لوازمات مکمل کرنے کے بعد سپر خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ منگل کے روز جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ماروگ علاقے میں ایک آئی 20 کار سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس کار میں سوار شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔حادثہ پیش آنے کے بعد پولیس، کیو آر ٹی رامبن کے رضا کاروں نے بچاؤ آپریشن شروع کرکے لاش کو کھائی سے باہر نکالا۔متوفی کی شناخت سرفراز احمد بٹ ساکن کولگام کشمیر کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
بٹ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پونیوہ علاقے کا رہنے والا تھا۔وہیں ان کی لاش جب ان کے آبادی علاقے پہنچ گئی تو وہاں مردو زن سینہ کوبی کرنے لگے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔