اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Kulgam visits Noorabad: ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیا کولگام کا دورہ - ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیا کولگام کا دورہ

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے ضلع کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا اور برف سے پیدا شُدہ صورت حال کا ازخود معائنہ کیا۔ DC Kulgam visits Noorabad

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیا کولگام کا دورہ
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیا کولگام کا دورہ

By

Published : Jan 10, 2022, 7:08 AM IST

ترقیاتی کمشنر نے نورآباد کے مختلف علاقوں کھوری بٹہ پورہ، اہربل، منزگام، کھل آحمد آباد، دمحال ہانجی کے مختلف علاقوں میں کئی افسران کے ہمراہ برف سے پیدا شُدہ صورت حال کا جائزہ لیا۔ DC Kulgam Visits Noorabad

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیا کولگام کا دورہ

مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ راتوں رات علاقہ لھزا میں سڑکوں سے برف ہٹائی گئی اور بجلی نظام کو بحال کیا گیا۔ ترقیاتی کمشنر نے کئی طبی مراکزوں کا معائنہ بھی کیا اور بیماروں کے علاوہ تیماداروں کو بہم سہولیات پہچانے کے لیے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال میں گرمی کے انتظامات کے علاوہ ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنائے۔ DC Reviews Post Snowfall Situation

ی بھی پڑھیں : DC Kulgam Visited Kund: ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا کنڈ علاقے کا دورہ

وہی انہوں نے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آج شام تک فیز 4 میں برف ہٹانے کا کام شروع کریں تاکہ پہاڑی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور متعدد متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details