اردو

urdu

ETV Bharat / state

دریارے ویشو پر باندھ کی افتتاحی تقریب - بیک ٹو ولیج

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ کے آج جن ابھیان کے تحت دریائے ویشو پر باندھ کا افتتاح کیا۔

دریارے ویشو پر باندھ کی افتتاحی تقریب
دریارے ویشو پر باندھ کی افتتاحی تقریب

By

Published : Sep 29, 2020, 5:43 PM IST

تفصیلات کے مطابق محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے علاقے اشتھل کے مقام پر پانی کے تیز بہاو کو روکنے کے لیے ایک باندھ تعمیر کرنے کا کام شروع ہوا اس دوران ضلع ترقیاتی کشمنر نے کام کا افتتاح کیا۔

دریارے ویشو پر باندھ کی افتتاحی تقریب

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے بتایا کہ علاقے کے لوگوں کی یہ دیرانہ مانگ تھی کہ اس دیا ویشو پر ایک باندھ بنایا جائے جو کہ آج پوری ہوگئی۔ باندھ پر کام شروع کیا گیا ہے اور جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دریا پر یہ پل بھی بنایا گیا جس کا کام مکمل ہو گیا ہے اور لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اس اقدام پر کافی خوش نظر آئے۔ لوگوں نے ڈی سی کو مالا بھی پہنائے اور ساتھ میں شکریہ بھی ادا کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر لوگوں کو جن ابھیان اور بیک ٹو ولیج کی افادیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں اور اپنے مطالبات کو افسران کے سامنے رکھے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے رواں ماہ کی 4 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ یونین ٹریٹری میں بیک ٹو ولیج کا تیسرا مرحلہ 2 اکتوبر کو شروع ہو کر 12 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج سوم سے قبل دو ہفتے کا جن ابھیان پروگرام شروع کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details