اونتی پورہ:سی آر پی ایف جوانوں نے آج اس وقت انسانیت کی مثال قائم کی جب انہوں نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایک جوان کو بروقت طبی امداد اور ادویات دے کر اس کی جان بچائی۔Crpf Saves Kulgam Youth
Crpf Saves Kulgam Youth سی آر پی ایف نے ایک شخص کی جان بچائی - دل کا دورہ پڑے نوجوان کی جان بچا لی
اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں نے 29 سالہ مدثر احمد کی جان بچائی۔ بتایا جارہا کہ مذکورہ نوجوان کو دل کا دورہ پڑا تھا، تاہم سی آر پی ایف نے بروقت ضروری ادویات فراہم کرکے نوجوان کی جان بچا لی۔Crpf Saves Kulgam Youth
سی آر پی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر اگہانجی پورہ اونتی پورہ کے نزدیک 29 سالہ مدثر احمد ولد محمد یوسف ساکن کولگام کو گاڑی چلانے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ اس دوران وہاں تعینات سی آر پی ایف 130ِ بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے مذکورہ نوجوان کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کیں اور قیمتی جان بچائی۔نوجوان کو مزید علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے سی آر پی ایف کےاس اقدام کی سراہنا کی ہے۔