اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kulgam CRPF Medical Camp: کولگام میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد - سی آر پی ایف کولگام طبی کیمپ

سی آر پی ایف کے زیر اہمتام منعقدہ مفت طبی کیمپ کے دوران 400 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ Free Medical Camp Kulgam

کولگام میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد
کولگام میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد

By

Published : Mar 15, 2023, 3:43 PM IST

کولگام میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ مفت طبی کیمپ کا انعقاد ضلع کے علاقہ کیلم میں CRPF 18 بٹالین کے زیر اہتمام کیا گیا۔ سی آر پی ایف 18 بٹالین کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے ہیلتھ کیمپ سے مستفید ہونے کی غرض سے لوگ خاصی تعداد میں جمع ہوئے۔

سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے سویک ایکشن پروگرام کے تحت منعقد کیے گئے مفت میڈیکل ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں کیلم، آشموجی، زنگلپورہ سمیت دیگر دیہات کے باشندوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں آئے مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئی۔ سی آر پی ایف آفیشلز کے مطابق کیمپ میں آئے قریب 400مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں خواتین کے علاج و معالجہ کے لئے خصوصی طور پر ماہر امراض خواتین کو مدعو کیا گیا تھا۔

سی آر پی ایف 18بٹالین کے سی او نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے سویک ایکشن پروگرام کے تحت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے اسپورٹس سرگرمیاں بھی انجام دی جا رہی ہیں جبکہ نوجوانوں کے لئے روزگار بخش کورس بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور نوجوانوں - سی آر پی ایف کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:CRPF organized Medical Camp: سوپور میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details