اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: محکمہ تعلیم کے عارضی ملازمین کا احتجاج - معمولی اجرت پر کام

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کو کنٹینجنٹ پیڈ ورکرز نے منیمم ویجز ایکٹ کے مطابق تنخواہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

کولگام: سی پی ڈبلیو عارضی ملازمین کا احتجاج
کولگام: سی پی ڈبلیو عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Mar 10, 2021, 3:53 PM IST

محکمہ تعلیم سے وابستہ کنٹینجنٹ پیڈ ورکرز (سی پی ڈبلیو) نے ایس آر او 308 اور 520 کو ان کے حق میں نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے ایس آر او 308 کے تحت ڈیپارٹمنٹل پروموشنل کمیٹی (DPC) اور 520 کے تحت انہیں بھی منیمم ویجز ایکٹ کے زمرے میں شامل کیا جائے۔

کولگام: سی پی ڈبلیو عارضی ملازمین کا احتجاج

احتجاجوں نے ان مطالبات کو نہ صرف ضلع کولگام بلکہ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں کام کر رہے کنٹینجنٹ پیڈ ورکرز کے حق میں مطالبات تسلیم کیے جانے کی مانگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’برسوں سے محکمہ تعلیم میں معمولی اجرت پر کام‘‘ کرتے آ رہے ہیں تاہم اس کے باوجود ان کی جائز مانگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ نے انہیں ایس آر او 520 کے تحت کم از کم اجرت فراہم کرنے کے احکامات صادر کیے تاہم انکے مطابق انتظامیہ نے اب تک انہیں اس زمرے میں شامل نہیں کیا ہے۔

احتجاج کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ان کی جائز مانگیں جلد پوری نہ کی گئیں تو وہ احتجاج میں شدت لانے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details