کولگام:جنوبی کشمیر میں کولگام ضلع کے گدر علاقہ میں آتشزدگی کے دوران ایک گؤ خانہ خاکستر ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق گدر علاقہ کے رہائشی ذاکر احمد خان کے گؤ خانہ سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے گؤ خانہ کو آنا فاناً اپنی زد میں لے لیا۔ Cowshed Gutted in South kashmir’s Kulgam District
مقامی باشندوں اور فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کی واردات میں گؤ خانہ خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گؤ خانہ اور اس میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ Kulgam Fire Incident