اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں کورونا ویکسینیشن کے لیے ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام - چیف میڈیکل آفسر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی ہفتہ کو کورونا ویکسینیشن کے لیے ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام کیا گیا۔

کولگام میں کورونا ویکسینیشن کے لیے ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام
کولگام میں کورونا ویکسینیشن کے لیے ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام

By

Published : Jan 2, 2021, 4:21 PM IST

ضلع کولگام میں ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے ضلع اسپتال کولگام، یاری پورہ اور کوجر میں کوویڈ 19 کے مختلف ویکسینوں کا جائزہ لینے کے لیے ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام کیا گیا۔

کولگام میں کورونا ویکسینیشن کے لیے ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام

قابل ذکر ہے کہ کووڈ19 ویکیسنیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ملک کی متعدد ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام خطوں میں ’ڈرائی رن‘ کی شروعات ہوگئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی ہفتہ کو چیف میڈیکل آفسر ڈاکٹر فیصل کوچک نے اس مہم کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 256 تازہ کیسز

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوٹی جموں و کشمیر کے تین اضلاع میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ضلع کولگام بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں؛ 'جموں و کشمیر میں کووڈ 19 ویکسینیشن بہت جلد شروع ہو گی'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع کولگام میں کورونا ویکسین کی تقسیم کاری کے حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل ہیں۔

تاہم انہوں نے ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تین مرحلوں میں ویکسینیشن کو عملایا جائے گا۔ ’’پہلے محکمہ صحت سے وابستہ افراد اور آنگن واڑی ورکرس، بعد میں فرنٹ لائن ورکرس اور اسکے بعد 50سال سے زیادہ کی عمر کے اشخاص کو ویکسین دیے جانے کے بعد عام لوگوں کو چوتھے مرحلے میں ویکسین دی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details