اس کووڈ سینٹر کے لیے 8 بوتھ قائم کیے گئے ہیں اور گاڑیوں سے سفر کرنے والے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
قاضی گنڈ میں کووڈ ٹیسٹنگ مرکز پھر سے قائم
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت نے لور منڈا قاضی گنڈ میں کووڈ ٹیسٹنگ مرکز پھر سے قائم کیا ہے جہاں اب تک سڑک سے سفر کرنے والے تقریباً 4000 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
قاضی گنڈ میں کووڈ ٹیسٹنگ مرکز پھر سے قائم
تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ ریپڈ ٹیسٹ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کیا جاتا ہے اور 6 بجے کے بعد وادی میں داخل ہونے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ نہیں کی جاتی ہے جس پر عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔
اس بیچ ایڈشینل کمشنر اننت ناگ غلام حسن کا کہنا ہے کہ فی الحال دوران شب مسافروں کی آمدورفت نہ کے برابر ہے۔ تاہم ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ مرکز کو چوبیس گھنٹے متحرک کیا جائے گا۔