کورونا وائرس سے جہاں ہر چھوٹا بڑا شعبہ متاثر ہوا ہے وہی خانہ بدوش لوگ بھی اس کے زد میں آئے۔
کئی خانہ بدوش لوگ جو کہ ضلع ریاسی سے براستہ پیر پنچال وادی کے جنوبی ضلع کولگام کے مختلف علاقوں میں مال مویشی پالنے کے ساتھ ساتھ اپنے مال مویشیوں کو فروخت بھی کرتے ہیں کا کہنا ہے کہ 'کورونا کی وجہ سے اس سال ہمیں کافی نقصان ہوا کیونکہ جب ہر طرف لاک ڈاون ہے تو اس سے ہمارا روزگار بھی متاثر ہوا ہے۔'