اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام :طبی تنظیم کشمیر کیر و مقامی رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے کٹس تقسیم - جموں و کشمیر یتیم فوڈیشن

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم (کشمیر کیر) اور مقامی غیر رضاکارانہ تنظیم سعید سادات فوڈیشن اور جموں و کشمیر یتیم فوڈیشن کے اشتراک سے ضلع اسپتال کولگام میں فرنٹ لاین ورکران، طبعی عملے کے علاوہ تیمارداروں میں کٹس تقسیم کیے۔

طبی تنظیم کشمیر کیر و مقامی رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے کٹس تقسیم
طبی تنظیم کشمیر کیر و مقامی رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے کٹس تقسیم

By

Published : Jun 16, 2021, 4:00 PM IST

کووڈ کے تیسرے مرحلے کو لیکر جہاں سرکاری محکموں کی طرف سے فرینٹ لاین ورکروں کے لیے کووڈ کٹس فراہم کررہی ہے وہی آج ڈاکٹروں کی ایک ٹیم (کشمیر کیر) اور مقامی غیر رضاکارانہ تنظیم سعید سادات فوڈیشن اور جموں و کشمیر یتیم فوڈیشن کے اشتراک سے ضلع اسپتال کولگام میں فرنٹ لاین ورکران، طبعی عملے کے علاوہ تیمارداروں میں کٹس تقسیم کیے۔

طبی تنظیم کشمیر کیر و مقامی رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے کٹس تقسیم

اس موقہ پر (کشمیر کیر) کی صدر سائمہ باسو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ڈاکٹروں کی پہل سے یہ تنظیم عمل میں لائی گئی جس کا بنیادی مقصد کووڈ کے خطرات سے متعلق بیداری کر رہے ہے جس میں مختلف اضلاع میں کئی پروگراموں کو عمل میں لایا گیا اور اب دوسری پہل میں عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کی بیداری عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقے پر انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام کامیاب بنانے میں کئی غیر رضاکارانہ تنظیموں نے مدد کی ہے۔

سائمہ باسو نے مزید کہا کہ یہ پہل آگے بھی جارہی رہے گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details