اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: دوسرا کیس مثبت، ایک اور علاقہ ریڈ زون میں تبدیل

ضلع کولگام میں کل کورونا وائرس کا پہلا مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر مزید سکیورٹی تعینات کی گئی ہے تاکہ لوگوں کی آمدو رفت کو محدود کیا جائے۔

کولگام:  دوسرا کیس مثبت،  ایک اور علاقہ ریڈ زون میں تبدیل
کولگام: دوسرا کیس مثبت، ایک اور علاقہ ریڈ زون میں تبدیل

By

Published : Apr 10, 2020, 1:33 PM IST

انتظامیہ نے دفعہ 144 پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور لوگوں سے گھروں کے اندر بیٹھنے کی تلقین کی ہے تاکہ لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل ہوسکے۔

اُدھر کولگام کے سوپٹ علاقے سے ایک اور کیس سامنے آیا اطلاعات کے مطابق علاقے میں سکورٹی کی مزید نفری تعنات کی گیی ہیں۔

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے سوپٹ جاکر وہاں خود حالات کا جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کشمنر نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اور ایک کورونا وائرس کا مثبت کیس سامنے آیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح سے ضلع میں دو افرد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 73,افراد کے ٹسیٹ لیے تھے جن میں 34 افراد کے ٹیسٹ منفی پایے گیے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے سوپٹ علاقے کو بھی سُرخ۔ زون میں لگایا گیا تاکہ ایسے کئی افراد کے نشاندہی کی جائے جو کورونا وائرس سے متاثر ملے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details