اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: کورونا کی ٹیکہ کاری مہم جاری - سکریٹیرییٹ کے ملازمین

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین کے علاوہ صحافی، محکمہ اطلاعات اور منی سکریٹیرییٹ کے ملازمین کو ٹیکہ لگایا گیا۔

Corona vaccination
کورونا ٹیکہ کاری

By

Published : Apr 3, 2021, 5:59 PM IST

کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈی سی آفس کولگام میں محکمہ صحت نے انتظامیہ کے اشتراک سے مختلف اقدام کیے ہیں۔

کورونا ٹیکہ کاری

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین کے علاوہ صحافی، محکمہ اطلاعات اور منی سکریٹیرییٹ کے ملازمین کو ٹیکہ لگایا گیا۔ ڈی سی نے ٹیکہ کاری مہم کو عام لوگوں تک پہنچانے پر زور دیا۔

اس موقع پر دو سو سے زائد مقامی لوگوں نے ٹیکاری میں حصہ لیا۔ دراصل ضلع کولگام میں کوڈ کے کیسوں میں اُچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ٹیسٹ کرنے کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں بھی کوڈ مخالف مہم چالائی جا رہی ہے تاکہ اس بیماری کا جلد از جلد خاتمہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام میں کورونا ویکسینیشن کے 42 مراکز قائم

آج محکمہ صحت کی جانب سے چالیس سے زائد ٹیکاری کے مراکز کھولے گئے ہیں، تاکہ عام لوگ اس مہم میں حصہ لیں۔ ٹیکہ لگانے کے کچھ منٹ بعد ٹیکا لگانے والے افراد کو میسیج مل جاتا ہے کہ اس نے ٹیکہ لگوایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details