اردو

urdu

ETV Bharat / state

بوگنڈ کولگام میں سرچ آپریشن - بوگنڈ کولگام میں سرچ آپریشن

کولگام کے علاقے بوگنڈ میں سکیورٹی فورسز کی ٹیم علاقے کے تمام آمدورفت کے راستوں کو بند کردیا ہے، لیکن ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ علاقے میں کس بنیاد پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

corden and search operation at bogund in kulgam
بوگنڈ کولگام میں سرچ آپریشن

By

Published : Nov 16, 2020, 8:18 PM IST

جنوبی کشمیر میں کولگام کے علاقے بوگنڈ میں سکیورٹی فورسز کی ٹیم نے علاقے میں پہنچ کر تلاشی مہم شروع کردی ہے، ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ علاقے میں کس بنیاد پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دیر شام گئے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کردی مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں ڈرون کیمرہ کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق چوٹ پورہ بوگنڈ میں آنے جانے کے راستوں کو بند کیا گیا ہے، آخری اطلاع ملنے تک کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details