کولگام: کانگریس پارٹی کی جانب سے رکنیت سازی مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت قاضی گنڈ، کولگام Congress Membership Drive Qazigund میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
کانگریس کی جانب سے قاضی گنڈ میں رکنیت سازی مہم رکنیت سازی تقریب Congress Membership Drive میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر محمد امین بٹ، ڈی ڈی سی ممبر ریاض احمد سمیت دیگر لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران متعدد مقامی باشندوں خصوصا نوجوانوں نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔
ڈی ڈی سی ممبر ریاض احمد نے دعویٰ کیا کہ جنوبی کشمیر کے درجنوں افراد جوق در جوق کانگریس کی رکنیت اختیار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Congress Starts Membership Drive in Kulgam: کولگام میں کانگریس کی رکنیت سازی مہم کا آغاز
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی محمد امین بٹ نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے رکنیت سازی مہم Membership Driveمستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بنیادی سطح پر مضبوط جماعت ہے اور ممبر شپ ڈرائیو سے اسے مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔