اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں کووڈ کے حوالے سے بیداری پروگرام کا انعقاد

جموں وکشمیر کے کولگام میں یتیم فاؤنڈیشن اور رحمت عالم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کولگام میں کووڈ کے حوالے سے بیداری پروگرام کا انعقاد
کولگام میں کووڈ کے حوالے سے بیداری پروگرام کا انعقاد

By

Published : Jul 19, 2021, 8:18 AM IST

جموں وکشمیر یتیم فاؤنڈیشن اور رحمت عالم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کولگام میں کووڈ کے حوالے سے ایک بیداری پروگرام عمل میں لایا گیا جس میں علاقے کے افراد کو کووڈ کے رہنما خطوں پر عمل پیرا کرنے کی تلقین کی گئی۔

کولگام میں کووڈ کے حوالے سے بیداری پروگرام کا انعقاد

بیداری پروگرام میں علاقے کے لوگوں کو کووڈ مخالف کٹس۔ سینیٹائزر، ماسک اور ادویات کے علاوہ بچوں کے لیے ڈائپر ودیگر سازو سامان تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے فاؤنڈیشن کے صدر کو مبارک باد پیش کیا۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ پسماندہ ہے اور فاؤنڈیشن کی پہل بروقت رہی کہ وہ علاقے کو مالی امداد کرتا رہتا ہے۔ پروگرام میں فاؤنڈیشن کے عہدیداران محمد جبار اور حاجی مشتاق کے علاوہ دیگر مقررین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام: اونٹوں کی خریداری عروج پر

واضح رہے کہ کولگام میں ادارے لھزا کی طرف سے ہمیشہ ایسے پروگرام کا اہتمام ہوتا رہتا ہے تاکہ غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے افراد کی مالی معاونت کی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details