کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے برائنل لامر علاقے میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقے زیر آب ہو گئے۔ اس واقعہ کی وجہ سے علاقہ کے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بدھ کے روز برنال لامر گاؤں میں بادل پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں پہاڑوں سے پانی تیزی سے نیچے آیا اور گاؤں میں سیلاب آ گیا۔ گاوں کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
وہیں اس موقع پر ایک اہلکار نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے فوراً بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم ابھی تک اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسکول انتظامیہ نے اس سے پہلے اسکولی بچوں کو محفوظ مقامات پر پہچایا۔ اس معاملے پر اسکول انتظامیہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بچوں کو اسکول سے نکالا اور انہں محفوظ مقامات پر ہچایا۔ اسکول کا کچن بھی زیر آب ہو گیا ہے۔ ایسے میں بچوں کا میڈ ڈے میل بھی کمروں اور باہر میں پڑا ہے۔