جنوبی ضلع کولگام کے چوگام پرتاپ پورہ علاقے میں منگل کی شام مبینہ طور پر تیندوا ایک چار سالہ کمسن بچہ کو گھر کے باہر اٹھا کر لے گیا۔ نزاکت حسین خان ولد محمد رفیق خان ساکنہ چوگام منگل کی شام کو گھر کے قریب مبینہ طور پر تیندوے کا شکار بن گیا۔
لاپتہ بچے کے والد محمد رفیق خان نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہاں اندھیرا تھا اس بیچ بچے کی چیخنے چلانے کی آواز آئی تاہم اندھیرا اور روشنی کا انتظام نہ ہونے کے سبب تیندوا بچے کو اپنے ساتھ لیجانے میں کامیاب ہوا۔