جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یمرچھ یاری پورہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کولگام ضلع کے یمرچھ یاری پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز جن میں فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سنٹرل ریزرو پولیس فورسز اہلکار اور جموں وکشمیر پولیس شامل ہیں نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش شروع کردی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران جب فورسز اہلکار ایک مکان کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی جو مقامی لوگوں کے مطابق قریب 15 منٹ تک جاری رہی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بھی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلےکی تصدیق کی ہے۔