کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ہمپتھری دمہال ہانجی پورہ علاقے کے کمپارٹمنٹ نمبر 17 کے جنگلات میں جنگل اسمنگلروں نے علاقے کے سبز سونے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ محکمہ جنگلات کی بے حسی سے جنگل اسمگلروں کو کھلی چھوٹ ملی ہے جس کی وجہ سے جنگل اسمگلر جنگلات کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق ڈی ایچ پورہ کے علاقے ہمپتھری میں کمپارٹمنٹ نمبر 17 میں جنگل اسمگلروں نے درجنوں سر سبز پیڑوں کی کٹائی کی ہے اور محکمہ جنگلات کے ملازمین جنگل اسمگلروں کو پکڑنے میں ناکام ہوئے ہے۔
وہیں سماجی رابطے سائیٹوں پر جب سبز سونے کی ویڈیوز وائرل ہوئے تو محکمہ جنگلات نے بروقت کارروائی کے دوارن پختہ ثبوت جمع کرکے دمحال ہانجی پورہ کے تھانے میں کیس درج کیا گیا۔محکمہ جنگلات کے اسپیشل ڈویژن کولگام نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث جنگل سملگروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کی ہے اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ جنگلات کا تحفظ یقینی بنائے۔