جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ، کولگام میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نقب زنی کی واردات میں نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء لوٹ لیں۔
یہ واقعہ قاضی گنڈ کے مین مارکٹ میں اُس وقت رونما ہوا جب نقب زنوں نے دوران شب رفیق ریڈی میڈ گارمنٹس، بشیر ٹریڈرس اور یوسف سیلون نامی دکانوں کے شیٹر توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء اڑا لیں۔