جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع کولگام میں نقب زنوں نے دوران شب مین مارکیٹ میں کیمیسٹ کی دکان Chemist shop burgled سے ادویات سمیت نقدی اڑا لی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دوران شب نقب زنی کی واردات کیمسٹ دکان کے مالک نے بتایا کہ جب وہ صبح دکان کھولنے کے لئے آئے تو انہوں نے دکان کی شٹر کا تالا توڑا ہوا پایا۔ انکے مطابق جب وہ دکان میں داخل ہوئے تو وہاں چند قیمتی ادویات سمیت نقدی بھی غائب تھی۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قریب پچاس ہزار روپے نقدی سمیت چند قیمتی ادویات بھی غائب ہیں۔
انہوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا اور پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے کارروائی شروع Kulgam Chemist Shop Burglaryکر دی۔
مزید پڑھیں:Sumbal Burglary Case: چوری کے الزام میں 4 افراد مسروقہ مال سمیت گرفتار
متاثرہ نے پولیس سے نقب زنوں کو فوری طور ڈھونڈ نکالنے اور چُرائی گئی نقدی سمیت ادویات کو برآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
مقامی باشندوں نے بھی نقب زنوں کو فوری طور ڈھونڈ نکالنے اور انکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔