بلاک دیوس پروگرام کے تحت آج ضلع کولگام کے ڈی سی دفتر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈی سی کولگام بلال محی الدین بٹ کے علاوہ پنچایتی راج کے نمائندوں، مقامی باشندوں اور ملازمین نے شرکت کی۔
عوامی رابطہ مہم کے تحت پروگرام منعقد اس دوران افسران نے عام لوگوں کے مسائل سنے اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران سے ان مسائل کو حل کرنے کی تلقین کی۔
ضلع ترقیاتی کشمنر نے کہا 'ضلع میں چل رہے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی سپلائی کو یقینی بنایا جائے'۔
یہ بھی پڑھیے
خصوصی رپورٹ: ماہ مقدس میں عبادت بھی کریں، احتیاط بھی برتیں
انہوں نے افسران کو نئی تعمیر شُدہ لبری پورہ روڑ پر جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی بوگام میں قائم پبلک ہیلتھ سینٹر میں جدید ایکسریز لگوانے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔