ضلع کولگام کے بلاک ڈیولپمنٹ آفس کمپلکس میں بدھ کو میگا بلاک دیوس کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران نے لوگوں کی شکایات سنیں۔
ضلع کے پنچایت آفیسر نے میگا بلاک دیوس کی اہمیت سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی دہلیز تک پہنچ کر انکے مسائل سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے ایک جگہ سبھی محکمہ جات کے آفیسران کو جمع کیا جاتا ہے تاکہ عوامی مسائل کا وقت پر ازالہ کیا جا سکے۔