اردو

urdu

By

Published : Sep 28, 2022, 5:23 PM IST

ETV Bharat / state

Block Diwas Kulgam کولگام کے متعدد علاقوں میں بلاک دیوس کا اہتمام

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے متعدد علاقوں میں منعقد کیے گئے بلاک دیوس کے دوران مقامی باشندوں نے حکام کو اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے آگاہ کیا۔ Kulgam Block Diwas

کولگام کے متعدد علاقوں میں بلاک دیوس کا اہتمام
کولگام کے متعدد علاقوں میں بلاک دیوس کا اہتمام

کولگام:جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں لوگوں کے مسائل کو بلا واسطہ حکام تک پہنچانے اور مسائل کا ازالہ کرنے کے علاوہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کی غرض سے ہر بدھ کو بلاک دیوس کا اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔ بلاک دیوس پروگرام کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں چار مختلف مقامات پر بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جن میں بہی باغ، فرصل اور قیموہ شامل ہیں۔ Block Diwas held at several Places in Kulgam

کولگام کے متعدد علاقوں میں بلاک دیوس کا اہتمام

بلاک دیوس میں ڈی سی کولگام بلال محی الدین بٹ کے علاوہ پنچایتی راج نمائندگان، مقامی باشندوں سمیت مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے شرکت کی۔ بلاک دیوش کے دوران عوامی وفود، سیول سوسائٹی ممبران سمیت پی آر آئی ممبران نے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔ حکام کی جانب سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ٹائم فریم کے تحت انہیں حل کرنے کی تلقین کی گئی۔ DC Kulgam on Block Diwas

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ’’بلاک دیوس کا مقصد لوگوں کی شکایات و مسائل کا حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ جات کو جواب دہ بنانا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details