جن ابھیان کے تحت جاری مہم کے چلتے بدھ کو جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کولگام میں بھی بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں کولگام کے کئی بلاکس میں جن شنوائی کے تحت مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران نے عوامی مسائل سنے۔
کولگام: بلاک دیوس کے تحت تقاریب کا اہتمام - ڈی سی کولگام
جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام میں بلاک دیوس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
کولگام میں ’بلاک دیوس‘ کے تحت تقاریب کا اہتمام
اس موقع پر ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے اے سی ڈی سمیت دیگر آفیسران کے ہمراہ پہلو بلاک میں عوام کو درپیش مسائل سے متعلق جانکاری حاصل کی۔
انہوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے موقع پر ہی آفیسران کو ہنگامی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔