بی جے پی کولگام کی جانب سے دور دراز پہاڑی علاقہ کنڈ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدرات پارٹی کے ضلع صدر عابد حسین خان نے کی جبکہ مشتاق احمد بٹ حلقہ انچارج بھی موجود رہے۔
تربیت کا مقصد شرکاء کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریہ اور ورک اخلاقیات سے آراستہ کرنا تھا۔ تمام تربیت دہندگان نے اپنے متعلقہ موضوعات پر تفصیل سے بات کی اور مطلوبہ معلومات فراہم کیں تاکہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کیا جائے۔