اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti on Kashmiri Pandits بی جے پی کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، محبوبہ مفتی - Kashmiri pandit Protest in jammu

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف اپنے مفادات کے لیے کشمیری پنڈت کمیونٹی کے درد اور تکلیف استعمال کر رہی ہے۔ Mehbooba Mufti on Kashmiri Pandits

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 6, 2022, 6:07 PM IST

قاضی گنڈ:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر کشمیری پنڈتوں کے درد اور تکلیف کا استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیر میں اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار قاضی گنڈ میں کیا۔ Mehbooba Mufti on Kashmiri Pandits

بی جے پی کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت، محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ، کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئے وہ کشمیری پنڈتوں کے مسائل کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔Bjp failed Top provide Security To Kashmiri Pandit

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کشمیری پنڈت ملازمین کی معلومات آن لائن لیک ہوئی جس کے بعد انہیں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکی ملی ہے۔Online Threat Kashmir Pandit Employees

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین پچھلے چھ ماہ سے احتجاج پر بیٹھے ہیں اور مرکزی حکومت ان پنڈت ملازمین کے مسائل پر کوئی فیصلہ نہیں لے رہی ہے۔ ایک طرف حکام کشمیری پنڈتوں کو واپس ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے تو دوسری جانب ان کی تفصیلات کو لیک کیا جا رہا ہے۔Kashmiri pandit Protest in jammu

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے سوال پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس بارے میں الیکشن کمیشن ہی بتائے گا کہ جموں و کشمیر میں الیکشن کب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:Kashmiri Pandit Protest In jammu کشمیری پنڈت ملازمین کا جموں میں احتجاج

واضح رہے کہکشمیری پنڈت ملازمین کو ایک بار پھر مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک گروپ دی ریزسٹنس فرنٹ نے 57 پنڈت ملازموں کی فہرست تیار کی اور ان ملازمین کے دھمکی آمیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہے۔Online Threat Kashmir Pandit employees

ABOUT THE AUTHOR

...view details