اس تقریب میں بچیوں کی ماؤں کی عزت افزائی کی گئ۔ پروگرام میں آئی سی ڈی ایس کے ملازمین، سی، ڈی پی او، آنگن وارڈی ورکر، ہلتھ اینڈ نیوٹریشن موبلیزرس نے حصہ لیا۔
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت تقریب - many women participated
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے ٹاون ہال میں بیٹی بچاو بیٹی بڑھاؤ اسکیم کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت تقریب
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت تقریب
ترقیاتی کشمنر شوکت ایجاز بٹ نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر ترقیاتی کشمنر نے بچیوں کی ماؤں اور کنبوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکیوں کی بہتر پرورش اور تعلیم و تربیت پر ٹھوس توجہ مبزول کریں۔
انہوں نے کہا کہ بہتر تعلیم و تربیت سے ہی لڑکیوں اور خواتین کو با اختیار بنایا جا سکتا ہے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامہ کی طرف سے لڑکیوں کی بہتر تعلیم اور انہیں مختلف کھیل سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:09 PM IST