اردو

urdu

بانڈی پورہ: پانی بچانے کے لیے بیداری تقریب

By

Published : Mar 22, 2021, 3:52 PM IST

سمبل کے اعلی افسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ 'پانی کو کسی بھی صورت میں ضائع نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ پانی کا ایک ایک قطرہ اہم ہے اور اس کا بچاؤ بے حد ضروری ہے'۔

awareness program
بیداری تقریب

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے عالمی یومِ آب کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں کئی سرکاری افسران کے علاوہ متعلقہ ڈی ڈی سی ممبران، سماجی کارکنان اور عام لوگوں نے شرکت کی۔

بیداری تقریب

پروگرام کا مقصد لوگوں کے درمیان پانی کی اہمیت کے علاوہ پانی کو بچانے کی ضرورت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سب ضلع مجسٹریٹ سمبل ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ پانی انسانوں کی ایک بنیادی ضرورت ہے اور اس کے بغیر زندگی کا کوئی چارہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کو کسی بھی صورت میں ضائع نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ پانی کا ایک ایک قطرہ اہم ہے اور اس کا بچاؤ بے حد ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر مقررین نے بھی پانی کے استعمال اور اس کے بچاو کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عبدل حمید نے کہا کہ دنیا بھر میں عالمی یوم آب کے سلسلے میں 16 سے 22 مارچ تک تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے اور انہیں اس کی ضرورت کے حوالے سے باخبر کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد بھی سمبل میں مقامی سطح پر لوگوں کو پانی کے بچاؤ کے تعلق سے بیدار کرنا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details