کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں نقب زنوں نے دوران شب اے ٹی ایم کی توڑ پھوڑ کی تاہم وہ کوئی بھی رقم اڑانے میں ناکام رہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے چولگام علاقے میں نامعلوم افراد نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ضلع کے چولگام علاقے میں موجود جموں اینڈ کشمیر بینک کی آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) کی توڑ پھوڑ کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نقب زنوں نے اے ٹی ایم سے رقم اڑانے کی جی توڑ کوشش کی اور اے ٹی ایم مشین کو کافی نقصان پہنچایا تاہم وہ اس میں سے رقم نکالنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم میں کتنی نقدی ہے وہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکا تاہم پولیس نے اس میں معاملہ درج کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔