کولگام: جموں و کشمیر فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن اور شاہ قلندر فوک تھیٹر نے ضلع انتظامیہ کولگام کے اشتراک سے اسپورٹس اسٹیڈیم کولگام میں ’’میگا کلچرل فیسٹیول‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ فیسٹیول کے دوران مدعو کیے گئے فنکاروں، گلوکاروں اور دیگر ثقافتی پروگرامز پیش کرنے والے طلبہ نے منتظمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دن بھر بھوکا اور پیاسا رکھنے کا الزام عائد کیا۔ Kulgam Cultural Festival
Cultural Programme ثقافتی پروگرام کے دوران فنکاروں کو بھوکا و پیاسا رکھنے کا الزام
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں منعقدہ کیے گئے کلچرل فیسٹیول میں شریک فنکاروں نے منتظمین پر انہیں دن بھر بھوکا و پیسا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ’’فن کے ساتھ مذاق‘‘ سے تعبیر کیا۔ Cultural Festival Organised in Kulgam
فنکاروں نے منتظمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’’ادبی سرگرمیوں کے نام پر فنکاروں کے ساتھ مذاق‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔ فنکاروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ثقافتی پروگرام کے لیے مدعو کیا گیا تھا جس میں پرفارم کرنے والے درجنوں فنکاروں، گلوکاروں اور طلبہ کو دن بھر بھوکا پیاسا رکھا گیا۔ تاہم اس ضمن میں ایک عہدیدار نے اپنا پلو جھاڑتے ہوئے کہا: ’’کھانے پینے کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ کے ذمہ تھی۔‘‘ فنکاروں کے مطابق ’’فنکاروں کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی ایک ذات نہیں بلکہ فن کے ساتھ مذاق ہے۔‘‘ Artists not Provided Refreshment during Cultural Festival Organised in Kulgam
قبل ازیں، ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین، نے روایتی ’’ازبند سوزی‘‘ کے ساتھ ثقافتی میلے کا افتتاح کیا۔ پروگرام کے دوران روایتی چھکر تہء روف، وَنہ وُن، دنبالی رقص سمیت دیگر ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ جن کی حاضرین نے خوب سراہنا کی۔