اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں فوجی گاڑی کو حادثہ، ایک ہلاک - اردو نیوز

زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

کولگام میں فوج کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار زخمی
کولگام میں فوج کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار زخمی

By

Published : Mar 12, 2021, 12:12 PM IST

Updated : Mar 12, 2021, 12:37 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے دمحال آڈیجن کے مقام فوج کی ایک جپسی حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس کے سبب ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

کولگام میں فوجی گاڑی کو حادثہ، ایک ہلاک دو زخمی

اطلاعات کے مطابق آڈیجن ڈائیورژن (عارضی پل) کے قریب فوج کی 9 راشٹریہ رائفلز کی گاڑی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

فوجی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Mar 12, 2021, 12:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details