جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت نے جموں وکشمیر کے سیاسی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی لائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری لوگوں کی عزت وقار اور بے روزگاری خاتمے کے لیے یہاں امن قائم کرنا ناگزیر بن چکا ہے۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری الطاف بخاری نے ان باتوں کا اظہار ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں پارٹی کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنی پارٹی کے صدر نے اپنی پارٹی پر اعتماد اور بھروسہ جتانے کے لیے جموں وکشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی صداقت پر مبنی سیاست کے لیے وعدہ بند ہے اور ہمیشہ جذباتی و کھوکھلے نعروں سے باز رہے گی۔
جموں وکشمیر میں منعقدہ حالیہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کو دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی سے جوڑنے والی سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا 'ہماری جماعت دوغلے پن میں یقین نہیں رکھتی۔ روزِ اول سے ہی ہماری جماعت نے کھرے کو کھرا اور کھوٹے کو کھوٹا کہا ہے، ہم ابہام پر یقین نہیں رکھتے اور غیر واضح سیاست سے باز رہتے ہیں۔
انہوں نے بے روزگاری، امن ترقی و دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے امن قائم کرنے کی بھی وکالت کی ہے۔جلسہ سے پارٹی کے کہی سنیر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔