اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیل میں ایک شخص کی موت، کولگام میں تشویش کی لہر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی اننت ناگ جیل میں موت کی خبر پھیلتے ہی ضلع میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

جیل میں ایک شخص کی موت، کولگام میں تشویش کی لہر
جیل میں ایک شخص کی موت، کولگام میں تشویش کی لہر

By

Published : Nov 9, 2020, 9:48 PM IST

تفصیلات کے مطابق موت کی خبر سنتے ہی زیر حراست نوجوانوں کے والدین نے ضلع ترقیاتی دفتر کا رُخ کیا اور ڈی سی کولگام سے ملاقات کی۔

جیل میں ایک شخص کی موت، کولگام میں تشویش کی لہر

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ والدین نے ڈی سی کولگام سے اپیل کی کہ جیل میں مقید ان کے بچوں کو طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرائی جائے۔

واضح رہے کہ ضلع کولگام کے شالی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جس کو دفعہ 13 کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا اور اننت ناگ جیل میں بند تھا، کی مختصر علالت کے بعد موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت شہزاد احمد وانی ولد علی محمد وانی ساکن شالی پورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

'شاعر مشرق علامہ اقبالؒ ہم سب کے لیے'


ذرائع نے بتایا کہ شہزاد احمد کو اننت ناگ میں سال گذشتہ کے 29 اکتوبر کو نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں پانچ غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے کچھ روز بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی جیل محمد سلطان لون نے کہا ہے کہ متوفی علیل تھا اور پیر کے روز ان کی یہاں ہسپتال میں ہی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موت کی وجوہات معلوم کرنے کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details