جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں پیر کے روز اہربل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ خاص طور پر اہربل کو ایک مشہور سیاحتی مقام کے طور پر بنانے کی کوشش جاری ہے۔ یہ فیسٹیول ضلع انتظامیہ کولگام اور محکمہ سیاحت، جموں و کشمیر کی مشترکہ کوشش سے منعقد گئی تھی۔ میلے کے دوران ماحول دوست ریلی، سائیکلنگ، اینگلنگ اور ٹریکنگ ٹور کی تقریبات کو ڈائریکٹر ٹورازم ڈاکٹر جی این ایتو نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولگام شوکت احمد راتھر بھی موجود تھے۔Aharbal Festival In kulgam
Aharbal Festival In kulgam: کولگام میں اہربل فسٹیول کا انعقاد - کشمیر میں اہربل فیسٹیول کا انعقاد
کولگام میں اہربل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، یہ فیسٹیول ضلع انتظامیہ کولگام اور محکمہ سیاحت جموں و کشمیر کی مشترکہ کوشش سے منعقد کیا گیا۔Aharbal Festival In kulgam
اس موقع پر ڈاکٹر جی این ایتو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہربل سیاحتی مقام کو مزید ترقی دینے اور اس کی تلاش کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا جس سے مقامی معیشت کو فروغ دینے میں بالآخر مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور ایک پرکشش سیاحتی مقام کے طور پر اہربل میں سیاحتی میلے کی کوریج کے لیے مختلف پروگرام پیش کرنے پر میڈیا والوں اور فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر ٹورازم ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ 75 نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کی جانی تھی جن میں سے کشمیر میں 38 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے .انہوں نے مزید کہا کہ اہربل میں ایک مقبول اور پرکشش سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ جی این ایتو نے ٹور ٹریول کمیونٹی اور اہل علاقہ پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اہربل کو مزید فروغ دینے میں تعاون کریں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ملک وسیم، سی ای او اہربل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، غالب احمد اور دیگر لائن آفیسر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Aharbal Festival: کولگام کے اہربل میں ٹورسٹ فیسٹیول کا انعقاد