جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اشموجی علاقے میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں ایک ذہنی طور معذور شہری لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے میر پور اشموجی علاقے میں پیر کی دوپہر کو ایک گاڑی نے ایک ذہنی طور معذور شہری کو زور دار ٹکر ماردی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ذہنی مریض کو نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔