جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک بائک سوار کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
قاضی گنڈ علاقے میں اتوار کے روز ٹریکٹر اور بائک کے بیچ ویسو قاضی گنڈ کے مقام پر زور دار ٹکر ہوئی جس میں ایک بائک سوار عادل سلطان ڈار ولد محمد سلطان ڈار ساکنہ بنگہ ڈار اننت ناگ کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔