اردو

urdu

ETV Bharat / state

Panch Shot Dead by Unidentified Gunmen: کولگام میں پنچ کا گولی مار کر قتل - پنچ محمد یعقوب ڈار ولد غلام سند پر فائرنگ

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کلپورہ سریندرو علاقے میں نامعلوم شرپسندوں ایک آزاد پنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ Panch Shot Dead by Unidentified Gunmen

a-panch-shot-dead-in-kolpora-area-of-kulgam-by-unidentified-gunmen
a-panch-shot-dead-in-kolpora-area-of-kulgam-by-unidentified-gunmen

By

Published : Mar 2, 2022, 10:01 PM IST

Updated : Mar 2, 2022, 10:40 PM IST

اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کولپورہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک پنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ Panch Shot Dead by Unidentified Gunmen

ویڈیو

ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ' رات تقریباً 8:30 بجے مشتبہ عسکریت پسندوں نے پنچ محمد یعقوب ڈار ولد غلام سند کولگام پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پنچ زخمی ہوگئے جہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈار کو سینے اور گردن میں گولی لگی تھی۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر زرگر نے بتایا کہ پنچ کو مردہ ہسپتال لایا گیا تھا۔

وہیں جموں و کشمیر کےسابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

وہیں جموں و کشمیر کےسابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2022, 10:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details